اسلام آباد (نمائندہ مقامی حکومت )راولپنڈی سمیت پنجاب بھر میں دیہی ایریاز میں موجود منظور شدہ ہائوسنگ سوسائٹیز پر بھی کمرشل و رہائشی پراپرٹی ٹیکس عائد کر دیا گیا ، ایکسائز ذرائع کے مطابق پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022میں ترمیم کی گئی ہے جس کے تحت تمام ہائوسنگ سوسائٹیز چاہے وہ دیہات میں بھی فعال ہوں ان پر پراپرٹی ٹیکس عائد کر دیا گیا جس کا اطلاق یکم جنوری 2025 سے ہو گا ، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی نے راولپنڈی ڈویژن کیتمام ہائوسنگ سوسائٹیز کو پی ٹی 2نوٹسز دیتے ہوئے پراپرٹی ٹیکس عائد کرنے کے لیٹرز بھی جاری کر دیئے ، راولپنڈی ڈویژن میں پہلے ہی شہری ہائوسنگ سوسائٹیز پر پراپرٹی ٹیکس عائد ہے اب دیہی ایریاز کی ہائوسنگ سوسائٹیز کا سروے مکمل کیا جا چکا ہے