پنجاب میں آئندہ بلدیاتی انتخابات: اتحادیوں میں بڑا بریک تھرو
پنجاب کے بلدیاتی نظام کے بارے اتحادیوں میں بڑا بریک تھرو سامنے آیا، تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کی مشترکہ کمیٹی میں آئندہ بلدیاتی انتخابات کے لئے مسودہ قانون کے سفارشات پر اتفاق کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب میں آئندہ بلدیاتی انتخابات کے لئے مسودہ قانون کے معاملے پر اتحادیوں میں بڑا بریک تھرو سامنے آیا، تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کی مشترکہ کمیٹی میں سفارشات پر اتفاق کرلیا گیا۔تحریک انصاف ،مسلم لیگ ق کی قیادت کاایک اور مذاکراتی راؤنڈ ہوا، جس میں تحریک انصاف کی جانب سے اسد عمر ،شفقت محمود،غلام سرور نےشرکت کی جبکہ ق لیگ کی جانب سے وفاقی وزیر آبی وسائل مونس اعلیٰ ،طارق بشیرچیمہ شریک ہوئےوزیر بلدیات پنجاب محمود الرشید ،وزیر صنعت اسلم اقبال نے بھی میٹنگ میں شرکت کی ، اجلاس میں اتحادی جماعتوں کی قیادت نے بلدیاتی انتخابات کیلئےمسودہ قانون پرمشاورت کی ، گزشتہ اجلاس میں دونوں اتحادیوں نے مسودہ قانون کےسفارشات مرتب کی تھیں۔سفارشات وزیراعظم کوبھیجی گئیں اور گائیڈ لائنز کے بعد دوبارہ اتحادی نے تجاویزپرغور کیا، سفارشات کے مطابق نئے بلدیاتی نظام کے تحت پنجاب میں 11میٹرو پولٹین ہوں گی اور 70فیصد سیٹیں متناسب نمائندگی کے طور پر کی جائیں گی جبکہ ہر جماعت اپنی فہرست دے گی۔وزیر اعظم نے مشترکہ اتحادی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اتحادی کمیٹی کی سفارشات کی حتمی جائزہ لیکرمنظوری دیں گے۔