رحیم یار خان میں سرکاری اسکول کی ہیڈ مسٹریس کی طالبات سےجوئیں نکلوانے کی ویڈیو منظر عام پر آنے پر ہیڈ مسٹریس کو معطل کردیا گیا

رحیم یارخاں(نمائندہ مقامی حکومت) گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول محمد بخش لاڑ کی ہیڈ مسٹریس کی ایک وڈیو منظر عام پہ آئی ھے جس میں وہ طالبات سے جوئیں نکلوا رہی ھیں۔ والدین نے الزام عائد کیا ہے کہ ہیڈ مسٹریس طالبات سے پنکھا بھی جھلواتی ہیں اور ٹانگیں اور سر بھی دبواتی ہیں۔والدین نے مزید کہا کہ ہم بچیوں کو پڑھنے کے لیےاسکول بھیجتےہیں،ہیڈ مسٹریس بچیوں سے ملازموں والاسلوک کرتی ہیں۔سی ای او ایجوکیشن رانا نوید کا کہنا ہےکہ گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول محمد بخش لاڑ کی ہیڈ مسٹریس کو معطل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں