کراچی؛ کورنگی کازوے زیرآب آنے سے بدترین ٹریفک جام

کراچی: ٹریفک پولیس نے کورنگی کاز وے کے دونوں ٹریک اور کورنگی ندی والا روڈ رکاوٹیں لگا کر ٹریفک کے لیے بند کردیا جبکہ علاقہ پولیس کی نفری کو بھی تعینات کردیا گیا۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق کورنگی کاز وے کی ندی میں برساتی پانی کا ریلا گزرنے کی وجہ سے حفاظتی طور پر دونوں ٹریک کو بند کیا گیا۔رستہ بند ہونے سے بدترین ٹریفک جام ہوگیا اور ہزاروں گاڑیاں اور موٹرسائیکلز پھنس گئیں، جس کے نتیجے میں صبح کام پر جانے والے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ گھنٹوں ٹریفک میں پھنسے رہنے سے کئی گاڑیاں اور موٹرسائیکلز خراب بھی ہوگئیں۔

متعلقہ خبریں