حاصل پورمیں قبضہ مافیانےات مچادی کوئی پوچھنےوالانہیں قبضہ مافیاکی غنڈہ گردی انتہاکوپہنچ گئی جب چاہیں جس وقت چاہیں من مرضی سےلوگوں کوڈرادھمکاکرسرعام۔قبضہ کرناشروع کردیتےہیں بہاولپورروڈریسکیو1122دفترکےسامنےکروژوں روپےمالیت کی مین روڈکےفرنٹ پرکمرشل سرکاری جگہ پرقبضہ مافیانےجھاڑیوں کی آڑمیں قبضہ کرلیاہےجبکہ کچھ سال قبل 2012میں اسی جگہ پرقبضہ مافیاکےخلاف کاروائی پراس وقت کےچیف آفیسرسمیت میونسپل کمیٹی کےدیگرافسران نے جیل کوقبول کرلیاتھالیکن اس جگہ پرقبضہ نہیں ہونےدیاتھالیکن اب دھڑلے سےقبضہ کیاہواہے جسکوابھی تک مقامی افسران نےواگزارنہ کروایاہےجبکہ چشتیاں روڈاڈامحمدپناہ پرمین روڈکےبالکل فرنٹ پرسرعام قبضہ گروپ نےقبضہ کرکےپختہ تعمیرات کمرشل دوکانات بناناشروع کررکھی ہیں لکین افسوس سب کی نظروں کےسامنےتعمیرجاری ہےلیکن مقامی افسران خاموش تماشائی بنےہوئےہیں۔ باربارمیڈیاکی نشاندہی کےباوجودافسران بالاکےکانوں پرجوں نہیں رینگتی۔ حاصل پورکےشہریوں نےکمشنربہاول پور ڈپٹی کمشنربہاول ہور ڈپٹی کمشنربہاول پور اسسٹنٹ کمشنرحاصل پورسےدرخواست کی ہےکہ خداراحاصل پورمیں بااثرقبضہ مافیاکونکیل ڈال کرانتہائی قیمتی کمرشل سرکاری اراضی کوواگزارکرواکرسرکاری اثاثوں کومحفوظ کیاجائے