کمشنر بہاولپور کی کھلی کچہری کی تمام درخواستیں نمٹا دی گئیں: اسسٹنٹ کمشنر ساحل رسول چیمہ

چشتیاں (نمائندہ مقامی حکومت)کمشنر بہاولپور کی طرف سے کھلی کچہری کے دوران جاری کردہ احکامات پر عمل درآمدکردیا گیا ہے اور تمام درخواستیں نمٹا دی گئی ہیں۔ خاتون کی طرف سے ہراسمنٹ کی درخواست پر ایف آئی آر درج کر دی گئی ہے بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے احکامات کی رپورٹ تیار کرتے ہیں ڈپٹی کمشنر آفس بھجوا دی گئی ہے ناجائز تجاوزات کسی صورت قائم نہیں ہونے دیں گے تجاوزات کی مد میں اٹھایا گیا سامان تحریری یقین دہانی کے بعد واپس کیا جا رہا ہے کہ یہ سامان دوبارہ تجاوزات کے لیے استعمال نہیں ہوگا
ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر چشتیاں ساحل رسول چیمہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا
اسسٹنٹ کمشنر نے کہا ہم تاجروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے رضاکارانہ طور پر ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کیا ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے میونسپل کمیٹی کی معاونت کر رہے ہیں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران کار سرکار میں مداخلت کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور اٹھایا گیا سامان ضبط کر لیا جائے گا۔
ساحل رسول چیمہ نے کہا حکومت پنجاب کی طرف سے مریضوں کے لیے دی جانے والی سہولیات تمام مریضوں تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہے ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر زبیر شیخ کی سربراہی میں ہسپتال میں صفائی ستھرائی ادویات کی فراہمی لیبارٹری ٹیسٹوں کی سہولت کی فراہمی بالخصوص ادویات کی فراہمی کو کمشنر صاحبہ بہاول نگر کی ہدایت پر مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے کمشنر صاحبہ کے حکم پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک معائنہ کیا جائے گا ایمرجنسی میں مریضوں کی صورتحال اور پہنچائی جانے والی سہولیات کے بارے مریضوں سے معلومات حاصل کی جائیں گی

متعلقہ خبریں