چشتیاں :تحصیل سطح کے کپاس کی بحالی کے منصوبہ 2025-26 کے تحت سیمینار
چشتیاں (نمائندہ مقامی حکومت) ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) بہاولنگر ڈاکٹر محمد اشفاق نے کہا ہے کہ کپاس کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی، کیڑوں کے مؤثر تدارک، کھاد کے استعمال اور آبپاشی کے جدید طریقوں کے استعمال اور کسانوں کو حکومت پنجاب کی جانب سے شروع کیے گئے منصوبوں جیسے نشان کارڈ، کاٹن ویلی پراجیکٹ اور سبسڈی اسکیمز کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔انہوں نے تحصیل سطح کے کپاس کی بحالی کے منصوبہ 2025-26 کے تحت سیمینار میں اپنے خطاب میں کپاس کی بہترین پیداوار کے لیے کھاد اور جڑی بوٹیوں کے انتظام، فصل کی پتلی کرنے اور آبپاشی کے موثر طریقوں پر زور دیا۔اس موقع پر ریحان عالم اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) نے بھی خطاب کیا۔تقریب میں 200 سے زائدکسانوں نے شرکت کی اور جدید زرعی طریقوں سے مستفید ھوئے۔