وانا کونسلرز اتحاد کا جمعیت علمائے اسلام کے منتخب چیئرمین پیر زرکلام کے گھر پر چھاپے کے خلاف شدید ردعمل

وانا (قسمت اللہ وزیر ) وانا کونسلرز اتحاد نے تحصیل شکئی ویلیج سنگہ کے چیئرمین اور جمعیت علمائے اسلام کے منتخب نمائندے پیر زرکلام وزیر کے گھر پر بغیر وارنٹ اور لیڈی پولیس کی عدم موجودگی میں پولیس کے چھاپے کو غیر آئینی، غیر قانونی اور سیاسی انتقام پر مبنی اقدام قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے بیان میں کہا گیا کہ سیاسی کارکن ہمیشہ امن، مفاہمت اور جمہوری اقدار کی پاسداری کے حامی رہے ہیں، لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ریاستی ادارے امن کی ان آوازوں کو دبانے کے لیے مختلف حربے استعمال کر رہے ہیں۔ یہ عمل نہ صرف جمہوریت کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے بلکہ منتخب نمائندوں کی توہین اور سیاسی مداخلت کے مترادف ہے۔

وانا کونسلرز اتحاد نے حکام بالا، ضلعی سول انتظامیہ اور پولیس ڈیپارٹمنٹ کو خبردار کیا ہے کہ وہ بغیر وارنٹ اور لیڈی پولیس اہلکار کی غیر موجودگی میں گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ فوری بند کریں، بصورت دیگر اتحاد قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتا ہے اور پولیس کے اس غیر قانونی طرزعمل کے خلاف عدالت سے رجوع کرے گا۔

انہوں نے بیان میں مزید کہا گیا کہ اگر منتخب نمائندوں کے گھروں پر چھاپوں کا یہ سلسلہ جاری رہا تو وانا کونسلرز اتحاد سخت مزاحمت کا راستہ اختیار کرے گا اور عوامی حمایت کے ساتھ بھرپور احتجاج کرے گا۔

متعلقہ خبریں