جنوبی وزیرستان اپر:” امن کرکٹ ٹورنامنٹ” کا فائنل میچ

مثبت سرگرمیاں نوجوانوں کو صحت مند تفریح اور آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرتی ہیں۔

جنوبی وزیرستان اپر: خیبرپختونخواہ حکومت کے عوامی ایجنڈا کے تحت، وزیر برائے کھیل و امور نوجوانان خیبرپختونخوا سید فخر جہاں خان، رکن صوبائی اسمبلی آصف خان محسود اور ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان اپر کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس کے تعاون سے مولے خان سرائے کرکٹ گراؤنڈ پر جاری "امن کرکٹ ٹورنامنٹ” کا فائنل میچ آج منعقد ہوا۔اس سنسنی خیز اور دلچسپ فائنل میں NK کرکٹ کلب اور سلمان کرکٹ کلب کے مابین زبردست مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد نے میدان میں موجود رہ کر اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ انتہائی سخت اور دلچسپ مقابلے کے بعد NK کرکٹ کلب نے فتح اپنے نام کر لی اور ٹورنامنٹ کی چیمپئن بن گئی۔میچ کے اختتام پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مہمانِ خصوصی ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تاج محمد وزیر، معروف سماجی رہنما نور عالم محسود اور سیف اللہ برکی نے شرکت کی۔ انہوں نے جیتنے والے اور شریک ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے، ان کی کارکردگی کو سراہا، اور کھیلوں کو فروغ دینے کے حکومتی اقدامات کو اجاگر کیا۔تقریب کے دوران مہمانانِ گرامی نے کہا کہ اس طرح کے مثبت سرگرمیاں نوجوانوں کو صحت مند تفریح اور آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرتی ہیں۔ انہوں نے ضلع میں کھیلوں کی مزید ترقی اور سہولیات کی فراہمی کے لیے بھی بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

متعلقہ خبریں