چشتیاں: عیدالاضحٰی کےموقع پرصفائی کےمثالی انتظامات
اسسٹنٹ کمشنرچشتیاں ساحل رسول چیمہ اورانکی ٹیم خراج تحسین کی مستحق
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر عیدالاضحٰی کے موقع پر 10ڈویژن، 41اضلاع اور 146تحصلیوں میں قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کومحفوظ طریقے سے ٹھکانے لگانے کے لیے تاریخ ساز اقدامات کئے گئے تھےضلع پورےپنجاب کےساتھ ساتھ ضلع بہاولنگر کےڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی نگرانی میں ضلع کی پانچ تحصیلوں چشتیاں بہاولنگر منچن آباد ہارون آباد اور فورٹ عباس میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے بھرپور اقدامات کئے اور اہلکاروں نے عیدالاضحی کے موقع پر جس جانفشانی سے کام کیااسکی مثال نہی ملتی۔
ضلع بہاولنگر کےڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون جوکہ ایک اچھے ٹیم ورک کی وجہ سے کئی مرتبہ اپنی اعلی کارکردگی کی بنیاد پر پنجاب بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں ضلع بہاولنگر کی تحصیل چشتیاں میں 2ماہ قبل تعینات ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر چشتیاں ساحل رسول چیمہ نےاپنی ٹیم کےہمراہ عیدالاضحی کے موقع پر اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے انجام دئیے ہیں وہ انتہائی قابل ستائش ہیں پنجاب بھر میں صفائی ستھرائی کے تمام انتظامات کی نگرانی کمشنرز ڈپٹی کمشنر اسسٹنٹ کمشنر نےکی۔
پنجاب کےدیگرشہروں کی طرح تحصیل چشتیاں میں یہ اسسٹنٹ کمشنر چشتیاں ساحل رسول چیمہ کی شب و روز محنت کانتیجہ ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے تحت چشتیاں میں بھی قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کومحفوظ طریقے سے ٹھکانے لگانے کا سلسلہ مسلسل عید کے تین دن جاری رہا۔ بہاولپور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے عملہ نےجس جانفشانی محنت اور لگن سے کام کیااسکی مثال نہی ملتی کیونکہ اس مرتبہ تحصیل چشتیاں میں قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کومحفوظ طریقے سے ٹھکانے لگانے کے لیے عملی طور پر اقدامات کئے گئے تھے۔
قائمقام چیف آفیسر بلدیہ احمد حسن نےبتایاکہ عیدالاضحی کے موقع پر چشتیاں شہر اوردیہات میں عوام الناس کو آگاہی کےلئےمختلف مقامات پر 36کیمپس قائم کئے گئے تھے جہاں شہریوں کوماحول دوست بیگزتقسیم کرنےکے لیے بہاولپور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور بلدیہ چشتیاں کاعملہ تعینات تھاجبکہ 600کلیکشن پوائنٹ قائم کئے گئے تھےاور قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کومحفوظ طریقے سے ٹھکانے لگانے کے لیے مختلف مقامات پر 17ڈمپنگ پوائنٹ قائم کئےگئےتھےجہاں پر تحصیل بھر سے1800ٹن آلائشیں تلف کی گئی ہیں۔
ضلع بہاولنگر کی پانچ تحصیلوں چشتیاں بہاولنگر منچن آباد ہارون آباد اور فورٹ عباس کی نگرانی ڈپٹی کمشنر بہاولنگر ذوالفقار احمد بھون کررہے تھےجبکہ اسسٹنٹ کمشنر چشتیاں ساحل رسول چیمہ اورانکی ٹیم نے چشتیاں میں اس مرتبہ عیدالاضحی کے موقع پر جو انتظامات کیے ہیں وہ کسی سےڈھکے چھپے نہیں۔ سینٹری ورکرز بالخصوص مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے عوام کے سکون کی خاطر عید الاضحی اپنے گھروں میں منانے کی بجائے گلی محلوں اور کالونیوں میں صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے میں گزاری۔ اس کے ساتھ ساتھ اسسٹنٹ کمشنر چشتیاں ساحل رسول چیمہ، قائم مقام چیف آفیسر بلدیہ احمد حسن اورانکی ٹیم نےبہاولپور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے عملہ کےساتھ فیلڈ میں ساتھ رہ کر عملہ کومحسوس کروایا کہ وہ تنہا نہیں ہیں بلکہ انکی ٹیم کا حصہ ہیں۔
قارئین کرام! چشتیاں میں اس سے قبل صفائی ستھرائی کے اس طرح کے بہترین انتظامات کبھی دیکھنے میں نہیں آئے ۔کئی احباب کو میری اس تحریر سے اختلاف بھی ہو سکتا ہے لیکن سیاسی اختلافات سے بالا تر ہوکر اگر سوچاجائےتواپنا جانور ذبح کر کے اسکی آلائشیں اٹھاناتوبہت دور کی بات ہے ہم ان کے قریب بھی نہیں بیٹھ سکتے اور یہ بھی تو ماؤں کےلخت جگر تھے جنہوں نےاپنی عید آپکی خدمت میں گزاری اور 1139کی کال پر فوری گلی محلوں میں پہنچ کر صفائی ستھرائی کی سہولت میسر کی گئی۔
اسسٹنٹ کمشنر چشتیاں ساحل رسول چیمہ اورانکی ٹیم نے چشتیاں شہر کے لئے جس انداز میں اپنے فرائض منصبی سرانجام دیئے ہیں اسکی بھی مثال نہیں ملتی ۔اسسٹنٹ کمشنر کی طرف سے بہترین انتظامات پر عوام کا بھی انکے ساتھ مکمل اعتماد اور تعاون رہاعوام نےخود قائم کئے گئے پوائنٹس پر پہنچ کربیگز اورپمفلٹ حاصل کئے یہ بھی ایک عمدہ مثال ہے اسسٹنٹ کمشنر چشتیاں ساحل رسول چیمہ نے کہا کہ اس مرتبہ عیدالاضحی کے موقع پر عوام الناس کوباقاعدہ تبدیلی نظر آئی ہے اور عیدالاضحی کے موقع پر عیدگاہوں کے راستوں میں بھی صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کیے گئے تھے انہوں نے کہا کہ شہری ودیہی علاقوں میں جس طرح عوام نےعملہٗ صفائی کےساتھ تعاون کِیا ہے وہ بھی اپنی مثال آپ ہے ۔عوام نےبھی صفائی ستھرائی کی اس مہم میں بھرپور حصہ لیا اوراس مہم کو کامیاب بنانے میں مثالی کردار ادا کیا۔ اس موقع پر عوامی و سماجی اور شہری حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر چشتیاں ساحل رسول چیمہ اورانکی ٹیم کو عید الاضحیٰ کے موقع پر صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کرنےپر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس عید پرپہلی مرتبہ ایسا محسوس ہواہے کہ قربانی کےتین دن شہر صاف وشفاف رہا اور شہر اورگردونواح میں پہلے جیسا تعفن نہیں تھابلکہ ماحول خوشگوار تھا۔
مزید برآں اس موقعہ پر بہاولپور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے تحصیل مینجر محمد فرازنےکہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق چشتیاں اور گردونواح میں ستھرا پنجاب مہم کامیابی سےجاری ہے اور عوام کو چاہیے کہ اپنا کوڑا کمپنی کے مقررہ کلیکشن سینٹر پر ڈالیں یا 1139پرکال کرکےعملہ کےسپرد کریں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا نعرہ ستھرا پنجاب مہم جاری رہےگی۔