فنی تعلیم سےبہرہ ور ہنرمند نوجوان ملک کی معاشی و معاشرتی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے: رانا غلام مرتضیٰ اسسٹنٹ کمشنر چشتیاں

چشتیاں(نمائندہ مقامی حکومت) اسسٹنٹ کمشنرچشتیاں رانا غلام مرتضی نے چشتیاں شہر میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں تعلیم کے بغیرترقی ناممکن ہےاورفنی تعلیم سےہنرمند نوجوان ملک کی معاشی و معاشرتی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ملک میں1لاکھ 75ہزار سے زائد نجی تعلیمی اداروں میں 2کروڑ 40 لاکھ سے زائد بچوں کوتعلیم دیکرقابل ستائش قومی فریضہ انجام دیا جارہاہے۔ہر صاحب حیثیت معزز شخص کوچاہیے کہ وہ ایک مستحق بچے کی تعلیمی اخراجات برداشت کرے۔

اس موقع پر کنسلٹنٹ سرجن شالیمار ہسپتال لاہورڈاکٹر رضوان احمد نےمقامی میرج ہال میں احساس ایجوکیشنل اینڈ سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے زیراہتمام 15 سکولوں کے300 طلبا وطالبات کو سکول بیگ، یونیفارم، گرم کپڑے، اسٹیشنری،جوتے،جراب پرمشتمل سپورٹ کٹ تقسیم کرنے کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ احساس ادارہ کے تحت آئندہ سال میں دو مرتبہ سپورٹ کٹ تقسیم کی جائیں گی، عالمی وبا کورونا کےدوران طلبا وطالبات اور اساتذہ کو10ہزارفیس ماسک وسینیٹائزرتقسیم کئے گئے تھے تاکہ احتیاطی تدابیرپرعمل کرکےوبا سے محفوظ رہ سکیں۔چشتیاں کی سیاسی سماجی شخصیت سابق ناظم یونین کونسل بخشن خاں اسد علی خان ایڈووکیٹ،احساس کے سی او محمد اسحاق ملانہ،ایچ آر مینیجرخالدمحمودپڈھیار،ایمان افروزخان،مشال فاطمہ خان نےاپنے خطاب میں کہا کہ تعلیم سےغربت اور احساس محرومی ختم ہوجاتی ہے اور کام کرنے کے مواقع میسر آتے ہیں۔احساس کے زیراہتمام سکولوں میں بچوں کےداخلہ میں اضافہ کرانے،حصول تعلیم کا شعور بیدار کرنے،صحت وصفائی،شجرکاری،سکولوں کی چاردیواری کی تعمیر،غریب افراد کو اپنا کاروبار کیلئےبلا سودثھوٹے قرضے دیکر اپنے پاؤن پرکھڑاہونے کا سہارہ دینے کی گرانقدرخدمات انجام دی جارہی ہیں۔تقریب میں33 سکولوں کے اساتذہ طلبا ووالدین کے علاوہسماجی کارکنوں رانا سہیل ٹیپو،امجد الطاف بگوایہ جٹ،عوامی پریس کلب چشتیاں کے چئیرمین چوہدری صفدر حسین جٹ،تنویر سلطان،چوہدری فاروق سلطان نے بھی شرکت کی۔اس موقع پربچوں نے ملی نغمے اورحصول تعلیم پر خاکے پیش کرکے داد تحسین حاصل کی۔

متعلقہ خبریں