ضلع بہاولنگر میں پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظرہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے فرضی مشقیں

چشتیاں (نمائندہ مقامی حکومت)ڈپٹی کمشنربہاولنگر ذوالفقار احمدنے کہا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظرہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے فرضی مشقیں وقت کی اہم ضرورت ہیں تاکہ بروقت اور مربوط ردعمل ممکن بنایا جا سکے۔ انہوں نے مستقبل میں بھی اسی طرح کے تعاون اور تیاری کی ہدایت کی۔انہوں نے مقامی اسٹیڈیم میں فرضی مشق کے موقع پر ریسکیو 1122، محکمہ صحت، پولیس، سول ڈیفنس، میونسپل کمیٹی، محکمہ تعلیم اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران و اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ فرضی مشقوں کا مقصد کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے علاوہ خطرات سے بچاؤ،شہریوں کی حفاظت،ریسکیو کرنا، ریسپانس تائم کو مزید بہتر بنانا ہے چنانچہ سرحدی کشیدگی کے پیش نظر سیکورٹی لا اینڈ آرڈڑ امدادی سرگرمیاں یقینی بنانے بنانے کیلئے فرضی مشقیں ضلع کے تمام شہروں میں جاری رہیں گی۔اس مشق میں ریسکیو 1122، محکمہ صحت، پولیس، سول ڈیفنس، میونسپل کمیٹی، محکمہ تعلیم اور دیگر متعلقہ اداروں کی ٹیموں نے بھرپور شرکت کی اور فرضی ہنگامی حالات میں عوام کے انخلا، ابتدائی طبی امداد، ہنگامی رسپانس اور بین المحکماتی رابطہ کاری کے عمل کا عملی مظاہرہ پیش کیا۔فرضی مشق کے موقع پر تحصیل انتظامیہ و دیگر افسران کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ضلع کے دوسرے شہروں کی طرح چشتیاں میں بھی ریسکیو 1122 کے علاوہ دیگر اداروں کے اہلکاروں نے موک ایکسرسائز میں حصہ لیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چشتیاں ساحل رسول بھی موجود تھے

متعلقہ خبریں