ڈپٹی کمشنر بہاولنگر شفقت اللہ مشتاق نے اسسٹنٹ کمشنر کے ھمراہ سبزی و فروٹ منڈی میں بولی سسٹم کا معائنہ کیا

بہاولنگر (نمائندہ مقامی حکومت) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنربہاولنگر شفقت اللہ مشتاق نے پھل و سبزی منڈی بہاولنگر کا اچانک دورہ کیا انہوں نےپھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کاجائزہ لیا. اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اور دیگر عملہ موجود تھا. ڈپٹی کمشنر پھل و سبزی منڈی کے مختلف سیکشن میں گئے. انہوں نے کہا کہ پھل اور سبزیاں مقرر کردہ نرخ پر فروخت کی جائیں خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی. انہوں نے اس موقع پر صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے عملہ کو ہدایت کی کہ صفائی کے انتظامات مزید بہتر بنائے جائیں۔

متعلقہ خبریں