بہاولپور ڈویژن کے تینوں اضلاع میں 17لاکھ70ہزار ایکڑ رقبہ پر کپاس کی کاشت کا ہدف

ضلع بہاولنگر کے 6لاکھ60ہزار رقبہ،ضلع بہاولپور کے6لاکھ25ہزار رقبہ،ضلع رحیم یارخاں کے 4لاکھ85رقبہ میں کپاس کی کاشت کا ہدف مقرر کیا گیا ہے

بہاولنگر (نمائندہ خصوصی)ڈائریکٹر جنرل زراعت (توسیع) پنجاب جناب چوہدری عبد الحمید نے کہا ہے کہ ڈویژن بہاولپور کے تین اضلاع رحیم یارخاں،بہاولپور، بہاولنگر کے 17لاکھ70ہزار ایکڑ رقبہ پر کپاس کی کاشت کا ہدف مقرر کیا ہے جبکہ ڈویژن بہاولپور کا صوبہ پنجاب میں کپاس کی کاشت اور پیداوار کا تقریبا 50 فیصد حصہ ہے۔کپاس پیدا کرنے والے ممالک میں پاکستان کو خاص مقام حاصل ہے۔

انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) بہاول نگر کے دفتر میں کپاس کی مہم کے حوالے سے ایک جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ضلع بہاولنگر کے 6لاکھ60ہزار رقبہ،ضلع بہاولپور کے6لاکھ25ہزار رقبہ،ضلع رحیم یارخاں کے 4لاکھ85رقبہ میں کپاس کی کاشت کا ہدف مقرر ہے۔انہوں نے کپاس کے مقررہ اہداف اور مہم کی موجودہ صورتحال کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔بعد ازاں انہوں نے غلہ منڈی بہاول نگر میں کسان کارڈ کے ذریعے جاری سہولت سنٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کسان کارڈ سوائپ مشینوں کی کارکردگی کا مشاہدہ کیا اور وہاں موجود کاشتکاروں سے ملاقات کرکے ان کے مسائل معلوم کئے۔

ڈائریکٹر جنرل زراعت نے بعد ازاں ڈونگا بونگا مرکز میں دو مختلف مقامات پر کپاس کی فصل کا معائنہ کیا اور فصل کی حالت اور کاشتکاروں سے فیلڈ کی صورتحال پر گفتگو کی۔ہارون آباد کے دورے کے دوران انہوں نے ایک اور کپاس کے کھیت کا جائزہ لیا اور مقامی کاشتکاروں سے تبادلہ خیال کیا۔ بعد ازاں وہ غلہ منڈی ہارون آباد میں قائم کسان کارڈ مرکز بھی گئے، جہاں کسان کارڈ سوائپنگ سسٹم کا معائنہ کیا گیا۔انہوں نے کسانوں کو بروقت سہولیات کی فراہمی، فیلڈ اسٹاف کی موثر کارکردگی اور کپاس کی مہم کی کامیابی کے لیے مانیٹرنگ کے عمل کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

متعلقہ خبریں