وزیراعلیٰ مریم نوازکی قیادت میں۔پنجاب کےشہروں سےتجاوزات کےخاتمےکی تاریخی مہم
شہروں کی خوبصورتی، نظم وضبط اور عوامی سہولت کی نئی راہ
تحریر: محمدیاسین ظفر
پنجاب حکومت نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی سربراہی میں صوبے بھر میں ایک بےمثال اور غیر جانبدارانہ تجاوزات کے خاتمے کی مہم کا آغاز کر دیا ہے، جو نہ صرف ایک سیاسی و انتظامی عزم کا مظہر ہے بلکہ شہری سہولت، ٹریفک نظم و ضبط اور شہری خوبصورتی کی نئی جہت متعارف کروا رہا ہے۔ یہ مہم "ستھرا پنجاب” پروگرام کا مرکزی ستون ہے، جس میں صاف ستھرا ماحول، عوامی جگہوں کا تحفظ، اور کمزور طبقوں کے لیے متبادل مواقع کی فراہمی شامل ہے۔
یہ کارروائیاں لاہور، ملتان، بہاولپور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، اٹک سمیت صوبے کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں مرحلہ وار اور منظم انداز میں جاری ہیں۔ مقامی حکومتوں، میٹروپولیٹن کارپوریشنز، اور میونسپل کمیٹیوں کو پولیس اور دیگر محکموں کی مدد سے مکمل اختیار دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی سیاسی یا سماجی دباؤ سے آزاد ہو کر تجاوزات کے خلاف مؤثر کارروائی کی جا سکے۔
اس مہم میں غیر قانونی دکانوں، شیڈز، دیواروں، اشتہاری بورڈز، گیراجوں، پانی کی موٹروں، ریڑھیوں اور دیگر رکاوٹوں کو ختم کر کے سڑکوں اور فٹ پاتھوں کو عوام کے لیے کشادہ کیا جا رہا ہے۔ تجارتی علاقوں جیسے ملتان کے حسین آگاہی اور گردیزی بازار اور راولپنڈی کے راجہ بازار میں خاص طور پر خواتین، بزرگوں اور بچوں کی آسان رسائی کو مدنظر رکھتے ہوئے راستے کھولے گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نہ صرف خود مختلف شہروں کا معائنہ کر رہی ہیں بلکہ شہریوں اور دکانداروں سے براہِ راست بات چیت کے ذریعے مہم کو عوامی تائید کے ساتھ آگے بڑھا رہی ہیں۔ ڈی سی صاحبان کو سخت ہدایات دی گئی ہیں کہ جہاں کہیں بھی تجاوزات دوبارہ ابھریں، فوری کارروائی کی جائے اور متعلقہ افسر کو جوابدہ ٹھہرایا جائے۔ مسجدوں میں اعلانات، پبلک نوٹس اور کمیونٹی انگیجمنٹ کے ذریعے شہریوں کو تجاوزات رضاکارانہ طور پر ہٹانے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔
چھوٹے کاروباری افراد اور ریڑھی بانوں کے لیے متبادل زونز مخصوص کیے جا رہے ہیں، جہاں وہ باقاعدہ طور پر کاروبار جاری رکھ سکیں گے، اور غریب آبادیوں کو متبادل رہائش فراہم کرنے کی بھی ہدایات دی گئی ہیں، جو اس مہم کو محض سخت گیری کا نہیں بلکہ انسان دوستی اور سماجی ذمہ داری کا مظہر بناتی ہے۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ پنجاب حکومت کی یہ مہم شفافیت، عزم، اور غیر جانبداری کی روشن مثال ہے۔ اسی تناظر میں، سندھ حکومت کے لیے بھی یہ ایک اہم سبق ہے کہ کس طرح عوامی جگہوں کو قبضے سے آزاد کروا کر شہر کو منظم، قابلِ رہائش اور خوبصورت بنایا جا سکتا ہے۔ کراچی، جو پاکستان کا سب سے بڑا اور سب سے زیادہ متاثرہ شہر ہے، اس وقت تجاوزات، ٹریفک جام، اور شہری بدنظمی جیسے شدید مسائل کا شکار ہے۔اگرسندھحکومتپنجابحکومتکیطرحبغیرکسیسیاسیمصلحتکےعملیاقداماتکرےتوکراچیکوبھیوہمقامواپسملسکتاہےجوکبھیاسےحاصلتھا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کا یہ ماڈل نہ صرف تجاوزات کے خاتمے کا منصوبہ ہے، بلکہ ایک جدید، صاف، منظم اور مساوی شہری ماڈل کا ابتدائی خاکہ بھی ہے۔یہایکایساماڈلجسسےدیگرصوبے،خصوصاًسندھ،سیکھسکتےہیںکہشہریانتظامیہکسطرحعوامیمفاد،ترقیاورانصافکےاصولوںپرکامکرتےہوئےدیرپاتبدیلیلاسکتیہے۔
“ستھراپنجاب" پروگرام کا مرکزی مقصد پنجاب کے شہریوں کے لئے صاف ستھرا ماحول، عوامی جگہوں کا تحفظ، اور کمزور طبقوں کے لیے متبادل مواقع کی فراہمی شامل ہے۔
پنجاب حکومت کی یہ مہم شفافیت، عزم، اور غیر جانبداری کی روشن مثال ہے