چشتیاں (نمائندہ مقامی حکومت)ڈپٹی کمشنربہاولنگر ذوالفقار احمدنے کہا ہے کہ ”محفوظ شہروں ” کے سلسلہ میں ضلع کی پانچ تحصیلوں چشتیاں،ہارون آباد،فورٹ عباس، منچن آباد،بہاولنگر اور قصبات کے اہم چوراہوں اور داخلی و خارجی راستوں پر سی سی ٹی وی کیمرے فوری فعال کیے جائیں۔انہوں نے ‘محفوظ شہروں ” کے حوالے سے ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ عوام میں آگاہی مہم چلائی جائے تاکہ شہری بھی محفوظ شہر کے قیام میں اپنا کردار ادا کریں جبکہ پولیس اور ریسکیو ادارے فوری رسپانس کی صلاحیت کو بہتر بنائیں۔صفائی، سٹریٹ لائٹس اور سڑکوں کی مرمت جیسے بلدیاتی امور پر خصوصی توجہ دی جائے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگلے مرحلے میں مختلف علاقوں کا سروے کیا جائے گا اور محفوظ شہر کے منصوبے کو مرحلہ وار وسعت دی جائے گی۔اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران، پولیس، ٹریفک، میونسپل کارپوریشن، اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ میٹنگ میں شہریوں کے تحفظ، سیف سٹی کیمروں کی تنصیب، ٹریفک مینجمنٹ، ایمرجنسی رسپانس سسٹم اور دیگر سیکیورٹی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا