سپریم کورٹ کا پنجاب میں بلدیاتی اداروں کی بحالی میں تاخیر پر تحقیقات کرانےکا فیصلہ،بلدیاتی اداروں کی بحالی کےنوٹی فکیشن کی ڈرافٹنگ ہی درست نہیں۔

اسلام آباد (نمائندہ مقامی حکومت )پنجاب میں بلدیاتی اداروں کی بحالی کے کیس کی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزراحمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ میں ہوئی.چیف جسٹس گلزار احمد نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ پنجاب حکومت سمجھتی ہے کہ بلدیاتی ادارے انہوں نے بحال کیے ہیں، صوبائی حکومت کے بلدیاتی اداروں کی بحالی کے نوٹی فکیشن کی ڈرافٹنگ ہی درست نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تحقیقات کر کے معاملے کی تہہ تک جائیں گے، جو بھی ذمے دار ہوا اسے کیفر کردار تک پہنچایا جائے.وکیل درخواست گزار نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب حکومت نے کہا کہ عدالتی حکم پر عمل نہیں ہوسکتا ہے۔دوران سماعت سپریم کورٹ نےلاہورہائیکورٹ کی تمام کارروائی کا ریکارڈ طلب کرلیا.

متعلقہ خبریں