پاکستان ذیابیطس کے پھیلاؤ میں دنیا میں سرِفہرست آچکا ہے جہاں ہر چوتھا شخص ذیابیطس کیساتھ زندگی گزار رہا ہے

اسلام آباد(نمائندہ مقامی حکومت)دنیا بھر میں 16فیصداضافے(74ملین) کیساتھ 547ملین بالغ افراد ذیابیطس کا شکار ہوچکے ہیں، ذیابیطس کے عالمی دن کے موقع پر بین الاقوامی ذیابیطس فیڈریشن نے نئے اعداد وشمار جاری کردیئے ہیں ، آئی ڈی ایف کے دسویں ایڈیشن میں شائع ہونیوالی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ذیابیطس کے پھیلاؤ میں پاکستان دنیامیں سرِفہرست آچکا ہے جہاں ہر چوتھا شخص (26.7فیصد) ذیابیطس کیساتھ زندگی گزار رہا ہے، 2019میں آئی ڈی ایف کے آخری شائع شدہ تخمینے کے بعد سے پاکستان میں ذیابیطس کے پھیلاؤ میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے، 2021میں ملک میں 33ملین بالغ افراد ذیابیطس کیساتھ زندگی گذار رہے ہیں جو 2019کے اعداد و شمار سے 70فیصد زائد ہے

متعلقہ خبریں