کراچی اور لاہور کی فضاء مضر صحت قراردے دی گئی، لاہور دنیا کےآلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آج پہلے دوسرےپر دہلی اور کراچی تیسرے نمبر پر ہے۔

لاہور(نمائندہ مقامی حکومت) ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی اور لاہور کی فضاء مضرصحت ہے، آج صبح 10 بجے کی فہرست میں لاہور دنیا کےآلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر موجود رہا۔لاہور میں آلودہ ذرات کی مقدار 163 اور کراچی میں 154 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ دنیا کے آلودہ شہروں میں بھارت کا شہر دہلی دوسرے نمبر پر موجود ہے۔
درجہ بندی کے مطابق 151 سے200 درجے تک آلودگی مضر صحت ہے، 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت ہے، 301 سے زائد درجہ ، خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہےمحکمہ موسمیات کے مطابق موسم خزاں کے آغاز کے ساتھ ہی ہواؤں کے رخ میں تبدیلی آجاتی ہے، ہواؤں کے رخ میں تبدیلی کے باعث فضاء میں کہر رہتا ہے، اکتوبر میں جنوب مغرب سے چلنے والی سمندری ہواؤں کی رفتار میں کمی آجاتی ہے دن میں شمال اور شمال مغرب سے خشک ہوائیں چلتی ہیں۔

متعلقہ خبریں