پاکستان کی 69 فیصد آبادی 15 سے 30 سال تک کی عمر کے نوجوان افراد پر مشتمل ہے: بیرسٹر مرتضیٰ وہاب ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی

‏کراچی (نمائندہ مقامی حکومت) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ نوجوان پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیں، پاکستان کی 69 فیصد آبادی 15 سے 30 سال تک کی عمر کے افراد پر مشتمل ہے، بہتر رہنمائی اور حوصلہ افزائی کے ذریعے نوجوانوں کی صلاحیتیں ملک و قوم کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لئے استعمال کی جاسکتی ہیں

‏ایڈمنسٹریٹر کراچی، مشیر قانون و ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے یہ بات انہوں نے مقامی ہوٹل میں یوتھ پارلیمنٹ کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر یوتھ پارلیمنٹ کے عہدیداران، سول سوسائٹی کے نمائندے اور معززین شہر بھی موجود تھے۔

‏ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے یوتھ پارلیمنٹ کے اراکین پر زور دیا کہ اپنی توانائیاں صوبے اور ملک کی ترقی پر صرف کریں اور اپنے وقت کا مفید استعمال کریں، انہوں نے یوتھ پارلیمنٹ کے اراکین کو سندھ اسمبلی اور بلدیہ عظمیٰ کراچی آنے کی دعوت دی۔

متعلقہ خبریں