معاشرےکےہرخاندان کو لڑکیوں کی تعلیم پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے: مراد علی شاہ

کوئی معاشرہ خواتین کی تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا،اگر ماں تعلیم یافتہ ہوگی تو خاندان بھی علم کی روشنی سے روشن ہوگا: وزیراعلیٰ سندھ

کراچی(نمائندہ مقامی حکومت)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں "سندھ میں لڑکیوں کی تعلیم کے مسائل” پر ایک تحقیقی مطالعہ کی تقریب رونمائی منعقد کی گئی۔ مذکورہ تحقیق صوبائی محتسب اعلیٰ نےسندھ فاؤنڈیشن کے تعاون سے مکمل کروائی ۔اسٹڈی کی مہورتی تقریب وزیراعلیٰ ہاؤس کے بینکوئٹ ہال میں منعقد کی گئی . تقریب میں صوبائی محتسب اعجاز علی خان، ایم ڈی سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن عبد الکبیر قاضی، صوبائی سیکریٹریز، تعلیمی ماہرین اور سول سوسائٹی کے اراکین شریک ہوئے۔ تحقیق کامقصد ان محرکات کی نشاندہی کرنا ہےجو لڑکیوں کی تعلیم میں رکاوٹ ہیں اسٹڈی کے مطابق معاشرےکےسماجی، سیاسی اور مذہبی معیارخواتین کی معاشرے میں پہچان پیدا کرنے میں رکاوٹ ہیں۔ تنگ نظری، بےلچک معیار ، روایات اور مردوں کی اجاراداری لڑکیوں کی تعلیم میں رکاوٹ ہیں. اسٹڈی کے مطابق ابھی تک بچوں کی بڑی تعداد اسکول سے باہر ہے.بچوں کا اسکول چھوڑجانا خاص طور پرلڑکیوں کا سکول چھوڑنا ایک گھمبیر مسئلہ ہے۔ معاشرےکےہرخاندان کو لڑکیوں کی تعلیم پرتوجہ دینے کی اشد ضرورت ہے ۔اسٹڈی کےمطابق لڑکیوں کا پرائمری کے بعد اسکول چھوڑنا ایک سبب مڈل، سیکنڈری اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں کی کمی ہے.اسٹڈی کے مطابق سہولیات کی کمی جیسا کہ باؤنڈری وال، واش روم، پینےکاپانی نہ ہونےکےباعث لڑکیاں اسکول چھوڑ دیتی ہیں غربت اور کم آمدنی کی وجہ سے خاندان بچیوں کی تعلیم پر خرچ کرنے سے قاصر ہیں. غربت کی وجہ بھی لڑکیوں کو تعلیم سے دور رکھتی ھے۔چائلڈ لیبر خاندان میں آمدنی کا ذریعہ ہوتا ہے.اس لیے والدین اپنی بچیوں کو اسکول بھیجنے کے بجائے کام پر بھیجتے ہیں.وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نےاپنےخطاب میں کہا کہ یہ ریسرچ اسٹڈی حکومت کیلئے رہنمائی کا سبب بنے گی، میں نے دیکھا اسٹڈی میں نہ صرف گرلز ایجوکیشن کے مسائل بتائے گئے ہیں بلکہ ان کا حل بھی بتایا گیا ہے،پاکستان پیپلز پارٹی کا ٹریک ریکارڈ ہے کہ خواتین کو بااختیار بنانے پر کام کیا ہے۔،
شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنے دؤر حکومت میں فرسٹ وومن بینک، وومن پولیس اسٹیشن، خواتین کو زمین دینا، نوکریوں میں کوٹا مقرر کرنا، خواتین کو پولیس اور دیگر اداروں میں بھرتی کرنا اہم اقدامات تھے،ہم اسٹڈی کی سفارشات کے مطابق گرلز ایجوکیشن کیلئے مزید مالی وسائل کے انتظامات کرینگے،ہماری تعلیم کی ترقی ہماری ترقی کا راستہ بنے گی،کوئی معاشرہ خواتین کی تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا،اگر ماں تعلیم یافتہ ہوگی تو خاندان بھی علم کی روشنی سے روشن ہوگا،انہوں نے معاشرے کے ہر خاندان کو لڑکیوں کی تعلیم پر توجہ دینے کی ہدایت کی.سندھ میں تعلیم مفت ہے، آپ اپنی بچیوں کو تعلیم سے آراستہ کریں،اگر ماں تعلیم یافتہ ہوگی تو گھر انسانیت کا احترام، مذہبی رواداری، انسانیت کی خدمت ممکن ہوسکےگی۔

متعلقہ خبریں