سندھ ہائی کورٹ نے رفاہی پلاٹس پر غیر قانونی تعمیرات سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے 15 روز میں ایس بی سی اے سے رپورٹ طلب کر لی۔

کراچی(نمائندہ مقامی حکومت)درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ لانڈھی خرم آباد میں 5 رفاہی پلاٹس پر 3، 3 منزلہ عمارات بنا لی گئیں عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ پارکس برباد اور کھیل کے میدان تباہ ہو رہے ہیں۔جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ ایس بی سی اے کیا کر رہی ہے، کوئی اقدام کیوں نہیں کر رہی؟ایس بی سی اے کے وکیل نے کہا کہ میں متعلقہ افسران سے رپورٹ لے کر آگاہ کرتا ہوں۔عدالت نے ایس بی سی اے کے وکیل سے کہا کہ آپ کے افسران تو آپ کے قابو میں ہی نہیں ہیں۔ایس بی سی اے کے وکیل نے کہا کہ ایسی بات نہیں، اب قابو میں ہیں، عدالتی احکامات کی تعمیل ہو گی۔

متعلقہ خبریں