اسسسٹنٹ کمشنر نیو کراچی کیپٹن عطاء الرحمٰن کی اتائی ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی

کراچی (نمائندہ مقامی حکومت) ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ضلع وسطی طحہٰ سلیم کی ہدایت پر عوام کی فلاح بہبود اور ضلع وسطی کی ترقی کے لئے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں، تمام زونز کے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر ز ڈپٹی کمشنر طحہٰ سلیم کی ہدایت کو عملی شکل دینے کے لئے متحرک ہیں اور اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر نیو کراچی کیپٹن عطاء الرحمن، اسسٹنٹ کمشنرگلبرگ دادن خان لاشاری،اسسٹنٹ کمشنرنارتھ ناظم آباد طاہر علی چیمہ نے اپنے اپنے دفاتر میں محکمہ سینی ٹیشن،باغات،واٹر اینڈسیوریج بورڈ کے افسران اور یوسی سیکریٹریز سے ہبنگامی بنیادوں پر ملاقاتیں کیں ملاقات میں مزکورہ محکموں کی جانب سے عوام کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا گیا جبکہ آئندہ کا لائحہ عمل پر عمل درآمد کے لئے طریقے کار طے کیاگیا تاکہ ضلع وسطی میں صحت و صٖفائی کے انتظامات ایک اچھے معاشرے کی عکاسی کر سکے جبکہ پارکس و پلے گراؤنڈز کی بہتر صورتحال سے عوام کو خوشگوار تفریح کے مواقع میئسر آسکیں اور ماحول میں خوشگوار تبدیلی پیدا کی جاسکے اس موقع پر عوام کوفوری ریلیف فراہم کرنے کے لئے مزکورہ محکموں کے ملازمین کی حاضری کو 100 فیصد ممکن بنانے کے لئے بھی ہدایات جار ی کی گئیں۔دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر ناظم آباد محترمہ زینب احمد نے ناظم آباد کی مختلف تجارتی مراکز میں گراں فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 103000/= روپے کا جرمانہ عائد کیا۔جبکہ اسسٹنٹ کمشنر گلبرگ دادن خان لاشاری نے حسین آباد، میمن فاونڈیشن کے اطراف خواتین و طالبات کی گزگاہوں پر قائم کردہ تجاوزات کو اپنی نگرانی میں ختم کرایا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر نیو کراچی عطاء الرحمن نے نارتھ کراچی سیکٹر 5-c میں اتائی ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی کے دروان متعدد کلینک کووارننگ جاری کیں۔ ضلعی اور بلدیاتی انتظامیہ کے باہمی تعاون سے ہونے والی مزکورہ کاراوائیوں سے ضلع وسطی میں انتظامی اور بلدیاتی سہولیات کی فراہمی میں واضح بہتری نظر آرہی ہے جبکہ عوام مختلف مسائل سے نجات حاصل کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں