سندھ اسمبلی میں جو وعدہ کیا گیا وہ آج پورا کررہے ہیں، خوشی ہے کہ پچاس ایمبولینس کراچی پہنچ گئی ہیں:مرتضیٰ وہاب ایڈمنسٹریٹر کراچی

کراچی(نمائندہ مقامی حکومت)کراچی میںایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اتنی اچھی سروس شروع کرنے پر سندھ حکومت کے شکرگزار ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ نے اپنا وعدہ پورا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ایمبولنس سروس آج سے ہی کام شروع کردے گی، 1122 پر فون کرنے پر ہماری ٹیم مکمل مدد فراہم کرے گی۔ان کا مزیدکہنا تھا کہ فائر بریگیڈ کو بھی اس سروس سے لنک کرینگے، کسی بھی ایمرجنسی میں اس سروس کو استعمال کیا جاسکے گا۔نرتضیٰ وہاب نےکہا کہ ہر مہینے 40 نئی ایمبولنسیں سروس میں شامل کریں گے،اسی طرح ہم کام کرتے رہیں گے تاکہ ملک اور صوبے کو بہترسے بہتر بناسکیں۔ایڈمنسٹریٹر کراچی کا کہنا تھا کہ کراچی میں سندھ کے مزید پروجیکٹس بھی جلد مکمل ہوجائیں گے۔

متعلقہ خبریں