ورلڈ بینک اور سندھ گورنمنٹ کے مشترکہ تعاون سے 652 ملین کی لاگت سے تیار کیے گئے سیکشن اینڈ جیٹنگ پمپس کراچی واٹر بورڈ کے حوالے کر دیے گئے

ورلڈ بینک اور سندھ گورنمنٹ کے مشترکہ تعاون سے 652 ملین کی لاگت سے تیار کیے گئے سیکشن اینڈ جیٹنگ پمپس کراچی واٹر بورڈ کے حوالے کر دیے گئے ۔اس سلسلے میں کراچی واٹر اینڈ سیوریج امپرومنٹ پروجیکٹ کے زیر انتظام بارہ دری گراؤنڈ میں پروقار مگر سادہ تقریب منعقد کی گئی ۔تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ تھے ۔تقریب میں ترجمان سندھ حکومت و ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب ،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نجم احمد شاہ ،ایم ڈی واٹر بورڈ اسد اللہ خان ،پروجیکٹ ڈائریکٹر کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروسز ایمپرومنٹ پروجیکٹ سید صلاح الدین احمد سمیت دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے ۔صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کراچی واٹر بورڈ سمیت دیگر اداروں کی پرفارمنس پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے جس سے شہریوں کی مشکلات میں نمایاں کمی ہو رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک کے پروجیکٹ کی طرف سے پہلے مرحلے میں جو مشینری مہیا کی گئی ہے اس سے واٹر بورڈ کی پرفارمنس میں بےپناہ اضافہ ہوگا اس موقع پر ترجمان سندھ گورنمنٹ و ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے کہا کہ کراچی کی عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے سنجیدہ ہے اس سلسلے میں کراچی واٹر بورڈ سمیت کے ایم سی اور دیگر اداروں کی پرفارمنس بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ۔پروجیکٹ ڈائریکٹر سید صلاح الدین احمد نے بریف کرتے ہوئے کہا کہ 38 مزید سیکشن اینڈ جیٹنگ پمپس آئندہ سال کے آغاز میں کراچی واٹر بورڈ کے حوالے کر دیے جائیں گے اس موقع پر ایم ڈی واٹر بورڈ اسد اللہ خان نے سندھ گورنمنٹ اور ورلڈ بینک کا شکریہ ادا کیا انہوں نے مزید کہا کہ کراچی واٹر بورڈ شہر بھر کے سیوریج سسٹم میں بہتری لا رہا ہے اور شہری کو صاف پانی میسر کرنے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر پرفارمنس کو مزید بہتر کر رہا ہے

متعلقہ خبریں