صوبائی محتسب پنجاب اعظم سلیمان خان کی ہدایت پر محکمہ جنگلات نے خوشاب کی وادی سون میں جنگلات کے گرد بنائے گئے 721 غیرقانونی آراجات ہٹوا دیئے، 157کے خلاف کارروائی جاری

لاہور(نمآئندہ مقامی حکومت)محتسب پنجاب میجر (ر) اعظم سلیما ن خان نے محکمہ جنگلات کے عملے کی ملی بھگت سے ضلع خوشاب کی وادی سون میں سرکاری جنگلات کی غیرقانونی کٹائی کے بارے میں ایک اخبار میں شائع شدہ خبر پر سیکرٹری جنگلات سے رپورٹ طلب کر لی۔دوران سماعت سیکرٹری جنگلات نے محتسب پنجاب کے حکم پر مذکورہ جنگلات کے گرد غیرقانونی طور پر بنائے گئے 721 آراجات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ہٹوا دیا اور جنگلات کے اردگرد 8 کلومیٹررقبہ پردرختوں کی غیرقانونی کٹائی بھی بند کروا دی گی ہے۔دفتر محتسب پنجاب کو بتایا گیا ہے کہ 157 غیر قانونی آرا جات کے خاتمے کے لیے کارروائی جاری ہے جبکہ متعلقہ افسران کو لکڑی چوری روکنے کے لئے متواترکارروائی کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔اس کےساتھ ساتھ محکمہ جنگلات غیر قانونی لکڑی چور ی کے خاتمے کے لئے ڈویژنل کمشنرز اور ریجنل پولیس آفیسرز سے متواتر رابطے میں ہے۔

متعلقہ خبریں