کرایہ داروں کا اندراج نہ کروانے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم

لاہور (مقامی حکومت) کرایہ داروں کا اندراج نہ کروانے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم ،گھر، مکان، دکان کرائے یا گروی پر دینا ہے تو تھانے میں اندراج کروانا ہوگا،اندراج نہ کرنے کی صورت میں مالک مکان اور کرایہ دار دونوں پرمقدمہ درج ہوگا،رواں سال کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 414 مقدمات درج کئے گئے ۔
لاہور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے751 مالکان اور کرایہ داروں کو گرفتار کیا، ماڈلٹاؤن ڈویژن میں 131 مقدمات درج، 239 ملزمان گرفتار کئے گئے، صدر ڈویژن میں 74 مقدمات درج، 138 ملزمان گرفتار، کینٹ میں 88 مقدمات، 162 ملزمان کو گرفتار کیا گیا،اقبال ٹاؤن میں 22 مقدمات درج کئے گئے جبکہ 33 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، سٹی ڈویژن میں 71 مقدمات درج، 130 ملزمان گرفتار، سول لائنز ڈویژن میں28 مقدمات درج 49 ملزمان کو گرفتار کیا گیا،شہری اپنے گھر، دکان کی حفاظت کیلئے کرایہ داروں کا اندراج کروائیں۔

متعلقہ خبریں