وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ضلعی صدر ملک مظفر خان سے ملاقات, چشتیاں کی سیاسی صورتحال, ترقیاتی کاموں و دیگر امور پر تبادلہ خیال

لاہور(نمائندہ مقامی حکومت)پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر بہاولنگر ملک مظفر خان نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے CM آفس میں ملاقات کی ملاقات میں صوبائی اسمبلی حلقہ 241 چشتیاں کی سیاسی صورتحال اور تنظیمی امور ترقیاتی کاموں اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے. ملک مظفر خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو اپنے علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا ضلعی صدر تحریک انصاف بہاولنگر نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو اپنے حلقہ چشتیاں کے دورہ کی دعوت دی جو وزیراعلی نے قبول کرلی.حلقہ پی پی 241 کے متوقع ضمنی الیکشن کے بارے میں تفصیلی مشاورت کی گئی۔ وزیر اعلیٰ کی جانب سے ملک مظفر خان پر بھرپور اعتماد اور حمایت کا اظہار کیا.

متعلقہ خبریں