پنجاب کے8 مدراینڈ چائلڈ ہسپتال ہزاروں ماؤں اور بچوں کی زندگی کے ضامن بنیں گے: صوبائی وزیر صحت

لاہور ( نمائندہ مقامی حکومت)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں گنگارام ہسپتال میں زیر تعمیر مدر اینڈ چائلڈ بلاک کی سٹیئرنگ کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہا کہ مدراینڈ چائلڈ ہسپتال ہزاروں ماؤں اور بچوں کی زندگی کے ضامن بنیں گے، گنگارام ہسپتال میں زیرتعمیر مدراینڈ چائلڈ بلاک میں مختلف شعبہ جات سٹیئرنگ کمیٹی کے ممبران کی قیمتی آراء کے مطابق قائم کئے جائیں گے،مدراینڈچائلڈبلاک کے حوالہ سے ایڈوائزری گروپ تشکیل دیا جائے گا۔بلاک کومقررہ وقت پرہرصورت مکمل کرکے عوام کیلئے جلدکھولیں گے۔ڈاکٹریاسمین نے کہا کہ مدراینڈ چائلڈ بلاک کی چھت تلے ماں اور بچہ کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے ہرقسم کی طبی سہولت فراہم کی جائے گی، مدر اینڈ چائلڈہسپتال پاکستان کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا منفردہسپتال ہوگا۔بعد ازاںصوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدنے این اے125کی یوسی 71میں نیاپاکستان قومی صحت کارڈ تقسیم کردئیے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اس موقع پر انسداد پولیومہم کے تحت معصوم بچوں کو حفاظتی قطرے بھی پلائے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشداس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کے تمام خاندانوں کو نیاپاکستان قومی صحت کارڈ کے ذریعے دس لاکھ روپے تک کے مفت علاج کی سہولت دی ہے۔یکم جنوری سے اب تک نیاپاکستان قومی صحت کارڈ کے ذریعے لاہور ڈویژن میں 1200سے زائدافراددل کے آپریشن کرواچکے ہیں۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہا کہ نیاپاکستان قومی صحت کارڈ کے ذریعے ابھی تک لاہور ڈویژن میں افراد12کروڑروپے سے زائد رقم کا دل کا علاج کرواچکے ہیں۔یکم جنوری سے اب تک نیاپاکستان قومی صحت کارڈ کے ذریعے لاہورڈویژن کے 650سے زائدافراد 92لاکھ روپے سے زائدکی رقم کا آنکھوں کا علاج کروا چکے ہیں۔نیاپاکستان قومی صحت کارڈہرخاندان کے سربراہ کوملے گا

متعلقہ خبریں