لاہورشہرکو جلدصاف کردئے گئے‘یاسمین راشد

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے آؤٹ فال روڈ پرلاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے نئی6 ہزار کنٹینرزکی ہینڈنگ اوورتقریب میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر سی ای او لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی رافعہ حیدر، جی ایم آپریشنزندیم،عبدالغفورپپو،میاں ندیم اورمیاں علی کے علاوہ ایل ڈبلیوایم سی کے دیگرافسران بھی موجودتھے۔
سی ای اوایل ڈبلیوایم سی رافعہ حیدرنے وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکو لاہورکی صفائی کے حوالہ سے جامع حکمت عملی پر بریفنگ دی۔وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی پر اظہاراطمینان کیا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکی ہدایت پر لاہورشہرکی صفائی کو مسلسل مانیٹرکیاجارہاہے۔
حکومت نے لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی بڑھانے کیلئے درکارتمام وسائل دستیاب کردئیے ہیں۔لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں تین ہزارملازمین بھرتی کئے گئے ہیں۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ صفائی نصف ایمان ہے اوردین اسلام میں باربارصفائی ستھرائی پر زوردیاگیاہے۔صفائی کا براہ راست تعلق صحت کے ساتھ ہے۔ماحول کی صفائی کو یقینی بناکرہی صحت مندمعاشرہ کی بنیادرکھی جاسکتی ہے۔
صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ صفائی ستھرائی نہ ہونے کی وجہ سے ڈینگی سمیت دیگر بیماریاں پھیلنے کا خدشہ پیداہوسکتاہے۔سی ای اوایل ڈبلیوایم سی رافعہ حیدرنے محکمہ صحت میں بھی شاندارفرائض سرانجام دئیے ہیں۔کوروناکی وباء پرقابوپانے اور ویکسینیشن کی تقسیم میں رافعہ حیدرنے عمدہ خدمات سرانجام دیں۔ایل ڈبلیوایم سی لاہورکو صاف کرکے شہریوں کے سامنے شہرکی خوبصورت تصویر پیش کرے گی۔
صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ لاہورکی صفائی کو واسا،پی ایچ اے اورایل ڈے سمیت تمام متعلقہ ادارے مل کریقینی بنارہے ہیں۔لاہورکے مختلف علاقوں میں کوڑاکرکٹ اکٹھاہونے کی شکایات موصول ہوئی تھیں۔وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزارکی ہدایت پرلاہورکی صفائی کویقینی بنانے کیلئے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔لاہورپاکستان کا دل ہے اورلاہورکوصاف رکھنے سے پورے پاکستان میں صفائی کا پیغام جاتاہے۔
ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ لاہورشہرکوصاف رکھنالاہوریوں کی بھی بنیادی ذمہ داری ہے۔حکومت عوام کے ساتھ مل کرلاہورکی صفائی کوسوفیصدیقینی بناسکتی ہے۔نئے چھ ہزارکنٹینرز صرف لاہورشہرکیلئے خریدے گئے ہیں اور یہ کنٹینرزشہرکے اہم مقامات پر رکھے جائیں گے۔داتاگنج بخش ٹاؤن کی صفائی کویقینی بنانے کیلئے 950کنٹینرزمختص کئے گئے ہیں۔ایل ڈبلیوایم سی آج کل رات کے وقت نائٹ سویپنگ آپریشنزکررہی ہے۔

متعلقہ خبریں