لاہور 2اضلاع میں تقسیم، مری اور تو نسہ کو بھی ضلع بنانے کی منظوری دیدی: وزیراعلیٰ بزدار


لاہور( نمائندہ مقامی حکومت) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے ،راولپنڈی میں دو نئی تحصیلیں ،مری اور تونسہ تحصیلوں کو ضلع بنانے کی اصولی منظوری دے دی،وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ کوئی غلط کام کیا ہے تو نیب کا سامنا کرنے کو تیار ہوں، صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا ہم سب کی ڈیوٹی ہے کہ پرویز الہی کا الیکشن لڑیں، علیم خاں نے میرے ساتھ اچھا کام کیا میں نہیں چاہتا تھا کہ وہ استعفی دیں مگر انکا کہنا تھا کہ انکی مصروفیات ہیں ،غرور اور تکبر نہیں ہونا چاہئے ہتھکڑی لگانے، ڈنڈا اٹھا کر کسی کی تضحیک کا کلچر نہیں ہونا چاہیےعزت سے بیورو کریسی سے کام لینے پر یقین رکھتا ہوں ، کسی مشکل فیصلے سے نہیں ڈرتا قانون کے مطابق آج بھی ہر فائل پر دستخط کر رہا ہوں ،سی ایم ہاؤس میں ہر چیز موجود ہے کیمرے لگے ہیں کوئی ریکارڈ نہیں جلایا گیا ، استعفی دیدیا ساڑھے تین سالوں میں ایک دن بھی نہیں ایسا آیا کِہ کبھی دماغ میں تکبر آیا ہو پریس کلب کی گرانٹ دوبارہ سے دو کروڑ بحال کرنے کا اعلان کرتا ہوں کام تو بہت کیا مگر اجاگر نہیں ہوسکا ،پہلے بھی ہم اور ق لیگ اتحادی تھے پہلے بھی اچھے طریقے سے چلے چودھری صاحب بزرگ ہیں جو موقف پہلے دن سے تھا اآج بھی ہے وزارت اعلی کے بعد کسی اور عہدے کی خواہش نہیں۔ آخری لمحے تک کام کروں گا کوئی فائل نہیں رکی۔ وزیر اعلی نے کہا اگر کچھ غلط کیا نو نیب کا سامنا کرنے کو تیار ہیں۔ وزیر اعلی نے کہا راولپنڈی میں 2 نئی تحصیلیں بنائی جائیں گی وزیراعلیٰ نے پسماندہ علاقوں میں طالبات کے لئے نرسنگ کالجز میں داخلے کے لئے 20فیصد کوٹہ مختص کرنے کی بھی منظوری دے دی،وزیراعلیٰ پنجاب سے مزید صوبائی وزراء اور اراکین پنجاب اسمبلی نے ملاقاتیں کیں۔
متعلقہ خبریں