عمران خان سے محب حسن پیرزادہ کی ملاقات

لاہور(نمائندہ خصوصی)چئیرمین تحریک انصاف عمران خان سے محب حسن پیرزادہ( ینگ گروپ ایڈوائزر ویلیو گروپ) کی ملاقات عمران خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو اپنی لیڈرشپ صلاحیتوں کو پروان چڑھانا چاہیے، لیڈر شپ سکلز میں فیصلہ سازی کی صلاحیت، حق و سچ کا ساتھ دینے کا حوصلہ، درست منزل کا تعین، استقامت، محنت، مستقل مزاجی اور زندگی کا ویژن بہت کلیئرہونا چاہئے. نوجوان ملک و قوم،انسانیت کی خدمت کا جذبہ پیدا کریں. بہترین لیڈر وہ ہوتا ہے جو قوم کو رہنمائی دے اور خود اس راستے پر ہر رکاوٹ کا مقابلہ کرتے ہوئے استقامت سے چلتا رہے..ایک بہترین قائد کی پہچان اس کی ذہنی بالیدگی ،حوصلہ و ہمت ،بلند نگاہی اور اس کے جرات مند اقدامات سے ہوتی ہے۔ اساتذہ طلبہ کو ایسے عظیم رہنماؤں اور قائدین کی زندگیوں سے سبق فراہم کریں جنہوں نے معاشرے کا رخ ہی بدل دیا، زندگی کی کایا پلٹ کر رکھ دی۔
جب تک بنیاد پختہ نہ ہو کوئی بھی عمارت مضبوط اور پائیدار نہیں ہوسکتی۔قیادت کے تعمیری عناصر میں علم اور کردار کو بنیادی حیثیت حاصل ہے۔ملک و قوم کی آب یاری کا حوصلہ رکھنے والی نئی نسل کو مثبت تعمیری اوصاف سے ہم آہنگ کرنا ہوگا،صلاحیتوں کو مناسب سمت اور رفتا ر سے روشناس کرنا پڑے گا،احترام انسانیت کے درس کے ساتھ عزت نفس کے جوہر سے آراستہ کرنا ہوگا، شخصی مفادات پر اجتماعی مفادات کو ترجیح دینے کی صلاحیت کو پروان چڑھانا ہوگا،ایثار و قربانی کے جذبے سے آراستہ کرناہوگا،صبر و تحمل کا مادہ پیدا کرنا ہوگا، اعتماد کی راہوں پر گامزن کرنا ہوگا،رواجی ذہن و فکر کے شکنجوں سے آزاد کرکےارتقا،ترقی اور کامیابی کے حقیقی معنی سے انھیں آگاہ کرنا ہوگا، قوت فیصلہ اور قوت نافذہ کی صلاحیت پیداکرناہوگی۔مجھے قوی امید بلکہ یقین ہے کہ نوجوان نسل فکر اقبال و قائد اعظم کی روشنی میں حقیقی جمہوری فلاحی ریاست کے لٗے جدوجہد کریں گے۔

متعلقہ خبریں