گورنر پنجاب کی طرف سے الکبیر ٹاون کے سی ای او چوہدری اورنگزیب کو بہترین سی ای او کا ایوارڈ

لاہور(کامرس رپورٹر) گورنر پنجاب چوہدری سرور نے گورنر ہاؤس میں پر وقار تقریب میں الکبیر ٹاون کے چیف ایگزیکٹو آفیسر چوہدری اورنگزیب کو شعبہ ہاوسنگ انڈسٹری میں نمایاں کارگردگی دیکھانے پر بہترین سی ای او کے ایوارڈ سے نوازا۔ ایوارڈ وصول کرنے کے بعد چوہدری اورنگزیب کا کہنا تھا کہ میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کر تا ہوں اوراپنے گھروالوں اور دوستوں کا شکر یہ ادا کر تا ہوں جنکی دعاؤں کی وجہ سے مجھے یہ کامیابی ملی ہے۔سی ای او کلب اعجاز ناصر کا خصوصی شکر یہ ادا کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہمیشہ مشکل وقت میں میرا ساتھ دیا ہے اور کبھی بھی میری حمایت سے پیچھے نہیں ہٹے۔ لوگوں کی فلاح وبہبود کے لیے ہم اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

متعلقہ خبریں