لاہور : شہر کی صفائی اور ستھرائی کے لئے سیکرٹری بلدیات کی تجاویز

سیکرٹری بلدیاتی پنجاب نورالامین مینگل نے شہر کی صفائی اور ستھرائی کو برقرار رکھنے کے لئے بعض تجاویز پیش کردی ہیں۔ پیش کی گئی تجاویز میں شہر کی سڑکوں پر کوڑا کرکٹ پھیلانے والے شہریوں کو 6 ماہ قید اور 20 ہزار سے ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ اس قسم کے مقدمات کے ٹرائل کے لئے ایک ایگزیکٹو مجسٹریٹ تعینات کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔ کیس کے ٹرائل کے بعد ایگزیکٹو مجسٹریٹ کو سزا دینے کے لئے اختیارات سونپنے کی بھی تجویز پیش کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں