پنجاب کے اراکینِ قومی اسمبلی میرے دست و بازو ہیں: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

لاہور(نمائندہ خصوصی) میں وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے اراکینِ قومی اسمبلی نےملاقات کی۔ملاقات کے دوران عمومی سیاسی صورتِ حال اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا اس موقع پر کہنا تھا کہ جائز کام ہر صورت ہو گا، جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے، اپوزیشن نے عوامی خدمت کے سفر میں صرف رکاوٹ ڈالنے کے سوا کچھ نہیں کیا۔پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان لوگوں کے پاس کوئی ایجنڈا ہے اور نہ ہی کوئی حکمتِ عملی ہے، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔

متعلقہ خبریں