صوبے بھر میں مزید 86 نئے کالجز قائم کیئے جائیں گے:وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار

لاہور(نمائندہ مقامی حکومت) صوبۂ پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسرہمایوں نے ملاقات کی ہے۔لاہور میں ہونےوالی ملاقات میں صوبائی وزیر راجہ یاسر ہمایوں نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو ہائر ا یجوکیشن سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا۔اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گفتگو میں کہا کہ پنجاب کی جامعات میں چپ ڈیزائننگ ٹولز پراجیکٹ شروع کیا جا رہا ہے۔انکا یہ بھی کہناہےکہ سیالکوٹ میں انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی بنائی جا رہی ہے، پنجاب میں 75 نئے کالجز بنائے گئے ہیں اور مزید پہ کام ھو رہا ھے۔

متعلقہ خبریں