بلدیاتی اداروں کی بحالی کے لئے طویل ترین عدالتی جدوجہد کر کے میئر فیصل آباد محمد رزاق ملک نے تاریخ میں اپنا نام سنہری حروف میں لکھوا لیا

بلدیاتی اداروں کی بحالی کے لئے طویل ترین عدالتی جدوجہد کر کے میئر فیصل آباد محمد رزاق ملک نے تاریخ میں اپنا نام سنہری حروف میں لکھوا لیا ہے۔جس پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت‘ پنجاب بھر کے بلدیاتی اداروں کے سربراہوں‘یونین کونسلوں کے چیئرمینوں‘ وائس چیئرمینوں‘ کونسلروں‘شہریوں‘ تاجروں اور سول سوسائٹی نے انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے اور اس امر کا اظہار کیاہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بلدیاتی اداروں کو ایک تیسری اسمبلی تسلیم کر لیا گیااب بلدیاتی اداروں کو انشاء اللہ کبھی ختم نہیں کیا جا سکے گا اور یہ تاریخ ساز فتح اور شاندار کامیابی کا سہرا ا للہ تعالیٰ کے فضل سے میئر فیصل آباد محمد رزاق ملک کے سر جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں