الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے کنٹونمنٹس بورڈز میں 12 ستمبر کو بلدیاتی انتخابات کا اعلان کیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے 42 کنٹونمنٹس بورڈز میں بلدیاتی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا جس کے مطابق کنٹونمنٹس بورڈز میں بلدیاتی انتخاب 12 ستمبر کو ہوگا۔ ریٹرننگ افسران 26 جولائی سے 29 جولائی تک کاغذات نامزدگی وصول کریں گے جب کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 31جولائی سے 3 اگست تک ہوگی اور امیدواروں کی حتمی فہرست 13 اگست کو آویزاں کی جائے گی۔الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری ہونے کے بعد سرکاری افسران کے تبادلوں اور تقرریوں پر پابندی لگادی ہے جب کہ وزیراعظم، گورنر، وزرائے اعلیٰ، وفاقی و صوبائی وزرا کنٹونمنٹ بورڈز کا دورہ نہیں کرسکیں گے، اس کے علاوہ متعلقہ کنٹونمنٹ بورڈز میں کسی قسم کی ترقیاتی اسکیم کا اعلان بھِی نہیں کیا جا سکے گ