جے یو آئی کا پی ڈی ایم کیساتھ مل کر بلدیاتی اور کنٹونمنٹ انتخابات لڑنے کا فیصلہ

جمعیت علمائے اسلام نے بلدیاتی اور کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں بھر پور حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں شامل جماعتوں کیساتھ مل کر لائحہ عمل مرتب کر نیکا فیصلہ کیا ہے جبکہ اس مقصد کے لیے پانچ رکنی کمیٹی قائن کر دی ہے اس سلسلے میں جمعیت علمائے اسلام خبیر پختونخوا کی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا عطاء الحق درویش نے کنٹونمنٹ بورڈ اور متوقع بلدیاتی انتخابات سے متعلق اضلاع کی تیاریوں سے اگاہ کیاصوبائی جنرل سیکرٹری مولانا عطا ء الرحمن درویش کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی جس کے ارکان مفتی فضل غفور مفتی عبید اللہ مولانا امان اللہ حقانی اور عبد الجلیل جان ہو نگے

متعلقہ خبریں