شہریوں کو صحت مند پانی فراہم کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات کیے جائیں :انجینئر سید صلاح الدین احمد,سی ای او کراچی واٹر کارپوریشن

کراچی ( نمائندہ مقامی حکومت ) سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد نے  شہر کے مختلف علاقوں ڈاکخانہ کھوکھراپار، ماڈل زون اور ملیر ہالٹ  پمپنگ اسٹیشن کا دورہ کرکے محرم الحرام کے سلسلے میں فراہمی و نکاسی آب کے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا اور عوام کی جانب سے آلودہ پانی کی شکایات پر سخت برہمی کا اظہار کیا،  سی ای او واٹر کارپوریشن نے متعلقہ افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو صحت مند پانی فراہم کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات کیے جائیں جبکہ تمام مساجد،بارگاہوں، مجالس گاؤں، سبیلوں اور جلوس کے راستوں پر نکاسی وفراہمی آب کے کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیے جائیں اور تمام کھلے مین ہولز پر رنگ سلیب اور کورز رکھتے ہوئے سیوریج کے اوور فلو کی صفائی کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ خبریں