گرین لائن منصوبہ نواز شریف کا سندھ کے لئے تحفہ تھا، کیا 40 بسوں سے کراچی کے مسائل حل ہوسکیں گے؟ :سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے راہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ روڈ نیٹ ورک بنا دیا لیکن تین سال ہوگئے بسیں نہیں آسکیں۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ایک کے بعد ایک ٹینڈرز منسوخ ہو رہے ہیں معلوم کرلیں کون پیسے مانگ رہا ہے۔ انہوں نےکہا کہ حکومت نے منصوبے مکمل کرنا تو دور کی بات کوئی منصوبے شروع ہی نہیں کئے، یہ نواز شریف کے منصوبوں پر تختیاں لگا کر خوش ہوجاتے ہیں۔رہنما نون لیگ کا کہنا تھا کہ پورا پاکستان جانتا ہے یہ منصوبے کس کے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف والے کوئی ایک منصوبہ دکھا دیں جو انہوں نے شروع کیا ہو۔

متعلقہ خبریں