سٹی کونسل کراچی: سرکاری پائپ لائن کے پانی سےگاڑیاں دھونے پر 10ہزار روپےجرمانے کی قرارداد منظور

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پانی کے ضیاع پر میرے خیال میں جرمانہ 10ہزار روپے ، یوسی چیئرمین کی شکایات پر جرمانے ہوں گے، رقم یوسی میں ہی لگے گی۔سٹی کونسل کراچی نے ریلوے کوارٹر کی زمین کے الیکٹرک کو فروخت کرنے کی قرارداد منظور کرلیپی پی پی رکن سٹی کونسل نے کہا کہ میئر صاحب ہماری سڑکیں ٹوٹ رہی ہیں، دو تلوار کلفٹن پر لائن سے گاڑیاں دھلتی ہیں، ایک خبر دیکھی کہ واٹر کارپوریشن نے 50سال کی پلاننگ کی ہے۔اپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈووکیٹ نے کہا کہ آج شہر میں پانی نہیں، میئر 2050ء کا پلان بنا رہے ہیں، کے فور منصوبہ 20 ارب روپے سے 200 ارب روپے تک پہنچ گیا، ایم ڈی واٹر کارپوریشن کہتے ہیں کے فور منصوبہ 2027 میں مکمل ہوگا۔سیف الدین ایڈووکیٹ نے کہا کہ منصوبہ بندی کے تحت شہر میں پانی کی لائنیں توڑی جا رہی ہے، 84 انچ کی لائن 8 ماہ میں 6 بار ٹوٹ چکی ہے، ایس بی سی اے شہر میں غیر قانونی مافیا کی سرپرست ہے۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ آج کے سٹی کونسل اجلاس میں ایک ایجنڈا شہر کے حق میں نہیں، شہر میں اب ہم احتجاج کریں گے، سڑکوں پر آئیں گے

متعلقہ خبریں