کراچی: چیف سیکریٹری سندھ کا ضیاالدین احمد روڈ پر سیوریج کے پانی کی موجودگی پر نوٹس، ذمہ دار افسر معطل

کراچی: چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے ڈاکٹر ضیاالدین احمد روڈ پر سیوریج کے پانی کے جمع ہونے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن (KW&SC) کے متعلقہ اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر کو معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔

محکمہ اطلاعات کے ترجمان کے مطابق، چیف سیکریٹری نے شہر کی مرکزی شاہراہ پر گندے پانی کی موجودگی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے منیجنگ ڈائریکٹر واٹر بورڈ کو فوری کارروائی کی ہدایت دی۔

ترجمان نے بتایا کہ ہدایت کے مطابق کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر ارشد جاوید کو غفلت برتنے کے الزام میں معطل کر دیا ہے، جبکہ تنویر حسین کو اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں