موت کا سوداگر، شاہ رُخ خان کی فلم ’جوان‘ کے ویلن کی پہلی جھلک سامنے آگئی

ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ شاہ رُخ خان کی فلم ’جوان‘ کے ویلن کی پہلی جھلک شیئر کر دی گئی۔

فلم شائقین کا انتظار ختم، شاہ رخ خان اور فلم ’جوان‘ کے میکرز نے اپنے خطرناک ویلن، جنوبی سپر اسٹار وجے سیتھوپتی کا پوسٹر جاری کر دیا۔

پوسٹر میں جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار وجے سیتھوپتی کو ویلن کے دبنگ کردار میں دیکھا جا سکتا ہے جس کو موت کا سوداگر نام دیا گیا ہے۔وجے سیتھوپتی فلم جوان کے زریعے پہلی مرتبہ شاہ رُخ خان کے ساتھ اسکرین پر ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

فلم کے ہدایتکار ایٹلی کمار نے بھی ویلن کے کردار کی پہلی جھلک سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اپنی میگا اسٹار کاسٹ فلم کی ریلیز کا بےصبری سے انتظار ہے۔

یاد رہے کہ فلم پٹھان کی بھرپور کامیابی کے بعد مداح شاہ رُخ خان کی نئی فلم ’جوان‘ کی ریلیز کے منتظر ہیں جو 7 ستمبر کو بھارت کے سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں