کھاد کی سپلائی کی مانیٹرنگ کیلئے آن لائن پورٹل فوری طور پر فعال کرنے کا فیصلہ، پورٹل پر فرٹیلائزرکمپنیوں سے ڈیلرز کو کھاد کی سپلائی کی مکمل نگرانی کی جائے:چیف سیکرٹری پنجاب,وفاقی سیکرٹری انڈسٹریز

لاہور(نمائندہ مقامی حکومت)چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل اور وفاقی سیکرٹری انڈسٹریزجواد رفیق ملک کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس منعقد ہواجس میں پنجاب میں کھاد کی سپلائی کی مانیٹرنگ کیلئے آن لائن پورٹل فوری طور پر فعال کرنے کا فیصلہ کیا اورپورٹل پر فرٹیلائزرکمپنیوں سے ڈیلرز کو کھاد کی سپلائی کی مکمل نگرانی کی جائے گی۔پورٹل کے ذریعے ہر ضلع میں موجود کھاد کے سٹاک سے متعلق معلومات بھی حاصل کی جا سکے گی۔تمام کمشنرز،ڈپٹی کمشنرزکو پورٹل پر فوری طور پر رسائی دے دی جائے، چیئرمین پی آئی ٹی بی کو ہدایت کی. کھاد کی قیمتوں، گرانفروشی کیخلاف شکایت درج کروانے کیلئے رابطہ نمبرسے متعلق بینرز آویزاں کرائے جائیں۔ناجائز منافع خوری میں ملوث ڈیلرز کی دکانوں کو سر بمہر کر دیا جائے، سرحدی اضلاع میں کھاد کی نقل و حمل پر کڑی نظر رکھی جائے۔ چیف سیکرٹری نے کھاد کی ذخیرہ اندوزی کیخلاف انتظامی اقدامات سے متعلق رپورٹ ایک روز میں طلب کر لی۔کھاد کے کاروبار میں مڈل مین کا کردار ادا کرنے والے سرکاری ملازمین کیخلاف بھی کارروائی کا فیصلہ۔وفاقی سیکرٹری انڈسٹریز نے ہدایت کی کہ کھاد کی مقررہ قیمت پر دستیابی یقینی بنانے کیلئے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز فیلڈ میں نکلیں۔اگلے دو روز کے اندر کھاد کی قیمتوں میں واضح کمی نظر آنی چاہئے۔ یوریاکھاد کی 1768روپے فی بوری سے زائدقیمت پر فروخت کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ذخیرہ اندوزں کیخلاف کریک ڈاؤن سے صوبہ میں کھاد کی قیمت میں کمی آئی ہے، اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری، چیئرمین پی آئی ٹی بی، ایڈیشنل سیکرٹری انڈسٹریز ڈویژن اور متعلقہ افسران کی شرکت۔تمام ڈویژنل کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

متعلقہ خبریں