تحریک انصاف نے لاہور کے لارڈ میئر کے لیے حماد اظہر کو امیدوار بنانے پر غور شروع کردیا

پاکستان تحریک انصاف نے لاہور کے لارڈ میئر کے لیے حماد اظہر کو امیدوار بنانے پر غور شروع کردیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لیے لائحہ عمل کی تیاری شروع کردی ہے اور وفاقی وزیر حماد اظہر کو لاہور کے لارڈ میئر کے لیے پی ٹی آئی کا امیدوار بنانے پر غور کیا جارہا ہے۔
اس حوالے سے پنجاب کے وزیر بلدیات میاں محمود الرشید متحرک ہیں اور انہوں نے ملاقاتیں بھی شروع کردی ہیں۔انہوں نے لارڈ میئر کے لئے اعلی حکومتی شخصیات سے بھی مشاورت کی ہے۔بتایا گیاہے کہ وہ وفاقی وزیر حماد اظہر سے بھی اس معاملے پر ملاقات کرچکے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لارڈ میئر کے لیے صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال اور وائس چیئرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران کے ناموں پر بھی غور کیا جارہا ہے، پارٹی تنظیم اور حکومتی شخصیات مشاورت سے حتمی نام کی وزیراعظم سے منظوری لیں گی، پارٹی قیادت نے حماد اظہر کو نامزد کیا تو انہیں وفاقی وزیر سے مستعفی ہونا ہوگا۔

متعلقہ خبریں