راولپنڈی: پنجاب بھر کے بلدیاتی اداروں میں غیرقانونی تعیناتیوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ ، صوبائی حکومت نے نچلے کیڈر کے ملازمین کو اضافی چارج دینے کا بھی سخت نوٹس لیتے ہوئے تمام کارپوریشنوں، ضلع کونسلوں اور میونسپل کمیٹیوں کے سربراہان کو فوری طور پر ایسے ایسے تمام فیصلوں کو واپس لے کر 7 یوم کے اندر محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب کو رپورٹ بھجوا نے کی ہدایت کی ہے ،حکومتی احکامات پر فوری عمل درآمد نہ کرنے والے ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔ اس ضمن میں پنجاب لوکل گورنمنٹ بورڈ کے ایڈمنسٹریٹو افسر نے پنجاب کی تمام میٹرو پولیٹن کارپوریشنوں، میونسپل کارپوریشنوں، ضلع کونسلوں اور تحصیل میونسپل کمیٹیوں کے چیف افسران و سربراہان کو مراسلہ جاری کردیا گیا۔