خدمت آپکی کی دہلیز پر پروگرام کے تحت ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق نے صفائی ستھرائی کے کاموں کا جائزہ لیا

چشتیاں. حکومت پنجاب کی ہدایت پر خدمت آپکی کی دہلیز پر پروگرام کے تحت ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق نے صفائی ستھرائی کے کاموں کا جائزہ لینے کے لئےبہاولنگر کے مختلف علاقوں کا علی الصبح اچانک دورہ کیا. اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عثمان منیر بخاری ہمراہ تھے. انہوں نے صفائی، نکاس آب کے کام اور فراہم کرنے والی دیگر سہولیات کا جائزہ لیا نیز سٹاف کی حاضری چیک کی. انہوں نے کہا کہ خدمت آپ کی دہلیز پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے میونسپل کمیٹی کے افسرن و سٹاف جذبہ حب الوطنی سے سر شار ہوکر کام کریں اور عوام کے مسائل فوری حل کئے جائیں تاکہ وہ ریلیف حاصل کرسکیں. بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے مختلف سڑکوں پر جاکر صفائی اور سیوریج کے کاموں کا جائزہ لیا انہوں نے کہا کہ تمام علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اس سلسلہ کسی قسم کی سستی اور غفلت نہ برتی جائے.

متعلقہ خبریں