ہماری بھرپور کوشش ہونی چاہیے کہ عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے:وزیر بلدیات سندھ سعید غنی

صوبائی وزیر کے ہمراہ ٹائون چیئرمین چنیسر ٹائون فرحان غنی، میونسپل کمیشنر اقرار جلبانی، لیبر کونسلر قمر احمد، ایس ای واٹر بورڈ اعجاز احمد، ایکس ای این ارشد اور دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔صوبائی وزیر کو بتایا گیا کہ مذکورہ 24 انچ کی سیوریج لائن گذشتہ روز بارشوں کے باعث زمین بوس ہوگئی تھی، جس پر فوری طور پر کام کا آغاز کرتے ہوئے لائن کو تبدیل کردیا گیا ہے۔لائن کی مرمت کے بعد فوری طور پر سیوریج کی روانی کو شروع کردیا جایے۔ سعید غنی ہماری بھرپور کوشش ہونی چاہیے کہ عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ سعید غنی اس وقت بارشوں کے بعد شہر میں تمام ٹائونز کی انتظامیہ نے بروقت جو اقدامات کئے ہیں وہ تسلی بخش ہیں۔ سعید غنی اس وقت کم و بیش تمام علاقوں سے پانی کی نکاسی کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ سعید غنی جن گلیوں اور چھوٹی سڑکوں پر پانی جمع ہے اس کی نکاسی کے لئے بلدیاتی عملہ دن و رات کوشاں ہے۔ سعید غنی

متعلقہ خبریں