وفاقی حکومت نے سندھ میں جو وعدے کئے وہ بھی پورے نہیں کئے، گرین لائن پراجیکٹ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے 2016 میں شروع کیا تھا اس پراجیکٹ کا بہت سارا انفراسٹرکچر ابھی مکمل نہیں ہوا: اویس قادر شاہ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سندھ

صوبائی وزیراویس قادر شاہ نے بتایا کہ ہم نے کہا تھا کہ گرین لائن پراجیکٹ شروع کرنے میں جلد بازی نہ کریں، ایسا نہ ہو کہ اس کا حال بھی پشاور میٹرو جیسا ہوجائے۔وفاقی حکومت نے سی پیک سے کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) کو نکلوا کر ایم ایل ون میں شامل کر دیا۔اویس شاہ کا کہنا تھا کہ ریڈ لائن پراجیکٹ کی کنسٹرکشن اکتوبر تک شروع ہوجائے گی، جبکہ یلو لائین پراجیکٹ کا تعمیراتی کام بھی جنوری میں شروع ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ ریڈ لائن پراجیکٹ میں بائیو گیس فیول استعمال کریں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت سندھ کے لوگوں کے ساتھ مذاق نہ کرے، وفاق کو کچھ نہیں کرنا،اگر وفاقی حکومت سنجیدہ ہوتی تو کے سی آر کو سی پیک میں شامل کرتی۔

متعلقہ خبریں